سبحان اللہ ، موت ہو تو ایسی ، قرآن پڑھاتے ہوئے سعودی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں

ریاض(قدرت روزنامہ)طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے ایک مقامی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں، انتقال کے وقت مرحومہ تیسری جماعت کی طالبات کو قرآن پڑھا رہی تھیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض کے ثانوی اسکول کی ٹیچر شیخہ المواش طالبات کو پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو مطلع کیا،پرنسپل کی آمد سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے گری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کر لیا-طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں،

شاگردوں اور ساتھی معلمات نے شیخہ المواش کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتیں اور اپنے طالبات سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں۔ انتقال کرنے والی معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی صوم وصلاة کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں،انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی۔ دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کر لیا-طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں،شاگردوں اور ساتھی معلمات نے شیخہ المواش کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتیں اور اپنے طالبات سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں۔ انتقال کرنے والی معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی صوم وصلاة کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں،انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی۔