پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت نے اعلان کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکشین کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے مقرر ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے برقرار رہے گی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔