بیوی اپنے شوہر سے زیادہ کیوں نہیں کما سکتی؟ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے خواتین محنت کے باوجود مردوں سے پیچھے رہ جاتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کہکشاں اور سعد دونوں ہم جماعت تھے . دونوں نے پڑھنے کے لئے ایک ہی مضمون کا انتخاب کیا .

کہکشاں زیادہ پڑھاکو تھی اس لئے ہمیشہ سعد سے زیادہ نمبروں سے پاس ہوتی رہی . دونوں کی تعلیم مکمل ہوگئی . کہکشاں اور سعد نے دورانِ تعلیم ہی ایک دوسرے کو پسند کیا اور ان کی شادی ہوگئی لیکن شادی کے بعد بھی کہکشاں نے اپنے کیرئیر کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا . شوہر، بچوں اور گھر کی ذمے داریاں نبھانے کے ساتھ وہ نوکری کرتی رہی . لیکن ایک جیسی تعلیم اور قابلیت رکھنے کے باوجود سعد نا صرف کہکشاں سے کہیں زیادہ تنخواہ لے رہا تھا بلکہ کافی اونچے عہدے پر ہی تھا . اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ یہ کہانی صرف ایک گھر کی نہیں اور نا ہی ہمارے معاشرے کی ہے بلکہ دنیا بھر میں خواتین مردوں جتنی قابلیت اور صلاحیت رکھنے کے باوجود مردوں کے برابر تنخواہ لینے میں کامیاب نہیں ہوپاتیں . غور کرنے والی بات ہے کہ جسمانی ساخت سے قطع نظر عورت اور مرد کے دماغ اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کسی قسم کا کوئی فرق سائنس نے واضح نہیں کیا . بلکہ اگر محنت اور ذمے داری کی بات کی جائے تو خواتین اکثر مردوں سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں . تو آخر تنخواہ میں یہ فرق کیوں؟اسی موضوع کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کے محقق پروفیسر ہیما سوامی نانتھن اور پروفیسر دیپک مالغن نے ایک تحقیق کی . جس کا ڈیٹا غیر منافع بخش ادارے دی للکسمبرگ انکم اسٹڈی (LIS) نے جمع کیا تھا . اس تحقیق میں 45 ملکوں کے تقریباً ڈھائی کروڑ سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کا مطالعہ کیا گیا جن کی عمریں اٹھارہ سے ساٹھ سال کے درمیان تھیں . اس تحقیق کے مطابق ڈاکٹر ملگھن کا کہنا ہے کہ “دنیا کے امیر اور مرد اور عورت کی برابری پر یقین رکھنے والے ممالک میں بھی مردوں کی تنخواہ ان کی بیویوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے . یہ تفریق ہر جگہ موجود ہے“ریسرچ کے مطابق خواتین کی تنخواہیں کم رکھنے کی مختلف وجوہات ہیں جسکے پیچھے ایک روایتی نظریہ یہ بھی کارفرما ہے کہ مردوں پر گھر چلانے کی اصل ذمے داری ہوتی ہے . اس کے علاوہ خواتین پر گھر اور بچوں کی ذمے داری ہوتی ہے اس لئے وہ نوکری کو مردوں کی طرح بھرپور وقت اور توجہ نہیں دے پاتیں . اس کے علاوہ خواتین کو حمل، بچے کی پیدائش اور ان کی نگہداشت کے لئے بھی چھٹی چاہئیے ہوتی ہے اس لئے ان کی تنخواہیں کم رکھی جاتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں