بیوی اپنے شوہر سے زیادہ کیوں نہیں کما سکتی؟ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے خواتین محنت کے باوجود مردوں سے پیچھے رہ جاتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کہکشاں اور سعد دونوں ہم جماعت تھے۔ دونوں نے پڑھنے کے لئے ایک ہی مضمون کا انتخاب کیا۔ کہکشاں زیادہ پڑھاکو تھی اس لئے ہمیشہ سعد سے زیادہ نمبروں سے پاس ہوتی رہی۔ دونوں کی تعلیم مکمل ہوگئی۔ کہکشاں اور سعد نے دورانِ تعلیم ہی ایک دوسرے کو پسند کیا اور ان کی شادی ہوگئی لیکن شادی کے بعد بھی کہکشاں نے اپنے کیرئیر کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ شوہر، بچوں اور گھر کی ذمے داریاں نبھانے کے ساتھ وہ نوکری کرتی رہی۔ لیکن ایک جیسی تعلیم اور قابلیت رکھنے کے باوجود سعد نا صرف کہکشاں سے کہیں زیادہ تنخواہ لے رہا تھا بلکہ کافی اونچے عہدے پر ہی تھا۔اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ یہ کہانی صرف ایک گھر کی نہیں اور نا ہی ہمارے معاشرے کی ہے بلکہ دنیا بھر میں خواتین مردوں جتنی قابلیت اور صلاحیت رکھنے کے باوجود مردوں کے برابر تنخواہ لینے میں کامیاب نہیں ہوپاتیں۔ غور کرنے والی بات ہے کہ جسمانی ساخت سے قطع نظر عورت اور مرد کے دماغ اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کسی قسم کا کوئی فرق سائنس نے واضح نہیں کیا۔ بلکہ اگر محنت اور ذمے داری کی بات کی جائے تو خواتین اکثر مردوں سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

تو آخر تنخواہ میں یہ فرق کیوں؟اسی موضوع کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کے محقق پروفیسر ہیما سوامی نانتھن اور پروفیسر دیپک مالغن نے ایک تحقیق کی۔ جس کا ڈیٹا غیر منافع بخش ادارے دی للکسمبرگ انکم اسٹڈی (LIS) نے جمع کیا تھا۔ اس تحقیق میں 45 ملکوں کے تقریباً ڈھائی کروڑ سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کا مطالعہ کیا گیا جن کی عمریں اٹھارہ سے ساٹھ سال کے درمیان تھیں۔ اس تحقیق کے مطابق ڈاکٹر ملگھن کا کہنا ہے کہ “دنیا کے امیر اور مرد اور عورت کی برابری پر یقین رکھنے والے ممالک میں بھی مردوں کی تنخواہ ان کی بیویوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تفریق ہر جگہ موجود ہے“ریسرچ کے مطابق خواتین کی تنخواہیں کم رکھنے کی مختلف وجوہات ہیں جسکے پیچھے ایک روایتی نظریہ یہ بھی کارفرما ہے کہ مردوں پر گھر چلانے کی اصل ذمے داری ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین پر گھر اور بچوں کی ذمے داری ہوتی ہے اس لئے وہ نوکری کو مردوں کی طرح بھرپور وقت اور توجہ نہیں دے پاتیں۔ اس کے علاوہ خواتین کو حمل، بچے کی پیدائش اور ان کی نگہداشت کے لئے بھی چھٹی چاہئیے ہوتی ہے اس لئے ان کی تنخواہیں کم رکھی جاتی ہیں۔

Recent Posts

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

1 min ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

7 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

14 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

28 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

41 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

47 mins ago