بالی ووڈ میں کامیابی کا راز؟ ملکا شراوت کا بڑا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2 سال کے وقفہ کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کے ساتھ ہی اداکارہ ملکا شراوت نے بالآخر بالی ووڈانڈسٹری کا پول کھولتے ہوئے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، اداکارہ کے مطابق اگر آپ انڈسٹری میں چمچہ گیر ی کرنا نہیں جانتے تو آپ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
دی رنویر شو پوڈ کاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ چمچہ گیر ی بالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کی کنجی ہے تاہم خود انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔
’بالی ووڈ میں آپ کو بہت ڈپلومیٹک ہونا پڑتا ہے، لوگ بہت جلد ناراض ہو جاتے ہیں، اگر آپ ڈپلومیٹک نہیں تو پروجیکٹ آپ کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور لوگ آپ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔‘
ملکا شراوت کا کہنا تھا کہ روایتی بالی ووڈ بہت فارمولائک ہے، یہاں چمچہ گیری ہی سب کچھ ہے۔ ’میں ہریانہ سے ہوں اور یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے، میں ان سب باتوں کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘
اداکارہ ملکا شراو ت کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی آن اسکرین بولڈنس کا مطلب ہے کہ وہ آف اسکرین بھی ان سے ملنے کے لیے تیار ہوں گی۔
انہوں نے کہا انڈسٹری کے نامور لوگ رات کو فون کرتے تھے شاید یہ سوچ کر کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہوں گی جیسی اسکرین پر نظر آتی ہیں۔
تاہم ملکا شراوت نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ انہوں نے آج تک کسی قسم کا کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گی۔