بلوچستان: سرکاری اسپتالوں میں پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز کے رواج پر عوام میں بے چینی، حکومت کا نوٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ہرنائی کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مفت ادویات یقینی بنائے جانے کے بجائے پرائیوں میڈیکل اسٹور کھلوانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال ہرنائی کے دورے کے موقعے پر عوام نے شکایت کی کہ اسپتال کے ایم ایس نے مبینہ طور پر مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے بجائے ایک پرائیوٹ میڈیکل اسٹور کھولے جانے کی اجازت دے دی ہے۔
حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پرائیوٹ میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت دینے پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں کسی بھی صورت پرائیوٹ میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال ہرنائی سمیت ضلعے کے تمام مراکز صحت میں مفت ادویات و دیگرطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔