قلات اور منگچرمیں نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے،مشینری کو آگ لگا دی


قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقےقلات میں مختلف مقامات پر کام کرنے والے نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کیئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں درجنوں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے دو سائٹس کو نشانہ بنایا کر وہاں موجود مشنری کو آگ لگادی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے قلات اور منگچر میں موجودنجی تعمیراتی کمپنی کے دس کے قریب ارکان کویرغمال بنائے رکھا ، بعد میں مسلح ملزمان نے کچھ دیر کے بعد تمام مزدوروں کو چھوڑ دیا ہے۔