اعلی کوالٹی کا گندم کا بیج مارکیٹ سے 300 روپے کم قیمت پردینے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ زراعت سندھ نےاعلی کوالٹی کاگندم کابیج مارکیٹ سے300روپےکم قیمت پردینےکافیصلہ کرلیا۔
ایم ڈی سندھ سیڈکارپوریشن کاکہنا ہےکہ سندھ سیڈکارپوریشن نےکاشتکاروں کےلئے اعلی کوالٹی کے گندم کےبیج بیسک کی قیمت7ہزار روپےمقررکردی ہے،ہاریوں کےلئےسرٹی فائیڈسیڈگندم کےبیج کی قیمت 6ہزار روپےمقررکردی ہے۔
ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کےمطابق کسان محکمہ زراعت کی سیڈکارپوریشن سےمنظورہ شدہ گندم کابیج خریدسکیں گے،سندھ سیڈکارپوریشن نےمارکیٹ سےگندم کےبیج کی قیمت3سوروپےکم رکھی ہے۔
کسان سندھ سیڈکارپوریشن کےگھوٹکی،سیٹھارجہ اورکوٹڈیجی کےسرکاری سینٹرزسےگندم سیڈکابیج خرید سکتےہیں۔