ملتان دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 302 رنزبنا لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ساتویں وکٹ 30 رنزپرگرگئی ہے،سلمان آغا 31 رنزبناکر آؤٹ ہوئے،اس سےقبل پاکستان کی چھٹی وکٹ 264 رنز پر گری،محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روزقومی ٹیم نے 5 وکٹوں کےنقصان پر 259رنز بنائےتھے،آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنزکےساتھ دوسرے دن کھیل کا آغازکیا تھا۔ پاکستان نےدوسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہےکہ انگلینڈ کو 3 میچزکی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق،شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔