سچ تو یہ ہے کہ یاسر میرا آئیڈیل نہیں تھا۔۔۔شوبز اداکاراؤں کی اصلی محبت کون

لاہور (قدرت روزنامہ)کہتے ہیں کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا۔۔۔ایسا ہی کچھ شادی کے معاملات میں بھی ہوتا ہے جہاں آپ نے خواب تو بہت سجائے ہوتے ہیں لیکن کہیں نا کہیں وہ ادھورے سے رہ ہی جاتے ہیں۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جن کے دل میں کہیں نا کہیں ایک آئیڈیل موجود تھا اور ہے لیکن ان میں سے کچھ اس کا انتظار کر رہی ہیں اور کچھ نئی زندگی میں داخل ہوکر بھی اسے یاد کرتی ہیں۔۔۔ امر خان اداکارہ امر خان نے ابھی تک شادی تو نہیں کی لیکن ان کے دل میں کوئی بستا ضرور ہے۔۔۔ وہ اسی کے روپ میں کسی کو زندگی میںحاصل کرنا چاہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ممکن تو نہیں کہ وہ مل پائے لیکن سچ تو یہ ہے کہ پسند میری وہی ہے۔۔۔ انہیں بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور سے محبت ہے اور وہ ایسا ہی شوہر چاہتی ہیں۔۔۔ ندا یاسر اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور یہ شادی پسند کی تھی۔۔۔لیکن کچھ عرصہ پہلے ندا نے اپنے ہی ایک شو میں انکشاف کیا کہ میری پسند تو کوئی اور تھا۔۔۔ میں باقاعدہ اس شخص کی تصویریں میگزین سے کاٹ کاٹ کر جمع کرتی تھی اور اپنی الماری میں لگاتی تھی۔۔۔وہ شخص تھا وحید مراد۔۔۔ لمبا، چاکلیٹی اور ہینڈسم۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ یاسر ہینڈسم ضرور ہے لیکن نا تو لمبا ہے اور نا ہی چاکلیٹی۔۔۔ تو کہیں نا کہیں آج بھی میرے دل میں وحید مراد ہی ہیں۔۔۔ جانان اداکارہ جانان جو کہ یاسرہ رضوی کی نند بھی ہیں ان کی بھی شادی ہوچکی ہے اور وہ کافی خوش بھی ہیں لیکن انہیں ہمیشہ سے کوئی ایسا شخص زندگی میں چاہئے تھا جو بہت اچھے کپڑے پہنتا ہو جس کی شخصیت کا حصہ ہو اچھے کپڑے ارو جوتے پہننا۔۔۔

لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کے شوہر ایک ملنگ قسم کے آدمی ہیں اور کہو تو تیار ہوتے ہیں ورنہ کوئی شوق نہیں اچھے کپڑے پہننے کا۔ اریبہ حبیب اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں وہ شخص چاہئے تھا جو بالکل میرے پاپا کی طرح ہو۔۔۔ جو جانتا ہو کہ اپنوں کے لئے کیسے اسٹینڈ لیتے ہیں۔۔۔ جیسے میری پاپا نے مجھے شوبز میں آنے پر سپورٹ کیا اور ان کی دہشت کے آگے کوئی کچھ نا کہہ پایا۔۔۔ میں چاہتی ہو کہ میرا میاں بھی بالکل ویسا ہی ہو۔۔۔ اب ان کی زندگی میں جو شامل ہوئے ہیں ، دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ ان کے پاپا جیسے ہیں۔۔۔ کومل عزیز اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ یوں تو میں بہت حسن پرست نہیں لیکن اچھی شخصیت، نرم دل مجھے بہت پسند ہے۔۔۔ میں چاہتی ہوں کہ مجھے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن جیسا میاں ملے۔۔۔یعنی کومل نے سیدھا کینیڈا کی حکومت میں ہی جانے کا سوچ لیا۔۔۔