عالیہ بھٹ کا مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ممبئی ( قدرت روزنامہ ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔
فلم “جِگرا” کی پروموشن کے دوران عالیہ بھٹ نے “للن ٹاپ” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہیں بچپن میں ہی یہ محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا کہ وہ کلاس روم میں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اکثر زون آو¿ٹ ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی زون آو¿ٹ ہو جاتی تھی اور یہی وجہ بنی کہ میں نے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کرایا اور مجھے ADHD کی تشخیص ہوئی۔
عالیہ نے مزید کہا کہ جب میں نے اپنے دوستوں کو اس بارے میں بتایا تو وہ کہنے لگے، ‘ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن میرے لئے یہ نیا انکشاف تھا۔
عالیہ بھٹ نے ADHD کے چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی میں سکون کے لمحات کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے دوران اور اپنی بیٹی راہا کے ساتھ وقت گزارنے میں انہیں سب سے زیادہ سکون محسوس ہوتا ہے، کیمرے کے سامنے ہوتے ہوئے میں مکمل طور پر موجود رہتی ہوں اور اب راہا کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے میں سب سے زیادہ سکون میں ہوں، یہ دونوں لمحات میری زندگی میں سب سے زیادہ پر سکون ہیں۔

Recent Posts

ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا، وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ،مریم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا…

6 mins ago

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی واقعہ جھوٹا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں…

7 mins ago

ایس سی او کانفرنس میں 8دستاویزات پر دستخط، چین کو چیئر دینے کی حمایت، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ…

9 mins ago

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

31 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

43 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

45 mins ago