اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے بازارِ حصص میں 609 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86449 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔