اے این ایف کی کارروائیاں، 212 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، 9 مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے 9 مختلف کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی 212.74 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ 11 ملزمان کرفتار کرلئے۔ شکار پور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک ملزم گرفتار کیا، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ اے این ایف کی سکھر میں کوریئر آفس میں تین کارروائیوں کے دوران 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد جبکہ تین ملزمان گرفتار ہوئے
لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے دو مسافروں سے 2.450 کلو آئس برآمد ہوئی ، لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ قصور میں نور مسجد کے قریب سے 20.400 کلو آئس برآمد، ہوئی جبکہ ایک ملزم گرفتار، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں دو ملزمان سے 5 کلو افیون برآمدہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباءکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

18 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

30 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

31 mins ago

نواز شریف آج سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے، صدر مملکت آصف زرداری بھی لاہور پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف…

34 mins ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

49 mins ago

عالمی رہنما پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی…

51 mins ago