بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ زخمی ہو گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم میں ورک آؤٹ کے دوران شدید انجری کا شکار ہوگئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ راکول پریت سنگھ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔

راکول پریت سنگھ ان دنوں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی نئے آنے والی فلم ’’دے دے پیار دے 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجری کے باوجود مسلسل دو دن تک اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کےلیے فلم کی شوٹنگ کرتی رہیں۔

راکول سوشل میڈیا پر اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز سے مداحوں کو فٹ رہنے کےلیے مشورہ دیتی رہتی ہیں لیکن اس وقت خود خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق راکول کے ساتھ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا تھا، اور دس اکتوبر کو اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک گھنٹہ پہلے اداکارہ درد کی بدترین صورتحال کا شکار ہوگئیں۔

شسالگرہ کی تقریب میں طبیعت بگڑنے کے بعد اداکارہ کو اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں پٹھوں کو آرام دینے والے انجکشن لگائے گئے تھے اور اب مکمل بیڈ ریسٹ کے ساتھ راکول ریکوری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

Recent Posts

ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا، وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ،مریم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا…

5 mins ago

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی واقعہ جھوٹا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں…

6 mins ago

ایس سی او کانفرنس میں 8دستاویزات پر دستخط، چین کو چیئر دینے کی حمایت، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ…

8 mins ago

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

30 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

42 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

43 mins ago