اضافی بل دینا ہوگا،کراچی میں از خود گیزر چارجز کی وصولی شروع ، سوئی سدرن کی انوکھی منطق

کراچی(قدرت روزنامہ )سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے از خود گیزر چارجز کی وصولی شروع کردی۔
ایس ایس جی سی نے اس حوالے سے صارفین کو اضافی بل بھی بھیجنا شروع کردیے ہیں۔ کراچی کے صارفین کو ایس ایس جی سی کی جانب سے کونیکل بیفل (Conical Baffle) چارجز کے نام سے 2085 روپے کے اضافی بل بھیجنا شروع کردیے گئے ہیں جبکہ کمپنی نے کونیکل بیفل کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے ایک کمپنی کو اس کی تنصیب کا ٹھیکہ بھی دے دیا۔
گلستان جوہر میں رہنے والے گیس صارفین نے بتایا کہ انہیں اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، اس سلسلے میں جب ہم نے کمپنی سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی نے گیزر استعمال کرنے والوں کے لئے کونیکل بیفل کااستعمال لازم کردیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ہم نے کمپنی کو بتایا کہ ہمارے ہاں تو گیزر نہیں ہیں ہم سے یہ چارجز کیوں لئے جا رہے ہیں تو مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے کونیکل بیفل کی انسٹالیشن کے لئے ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا ہے اس لئے گیزر استعمال کریں یا نہ کریں چارجز تو ادا کرنا پڑیں گے۔
واضح رہے کہ گیزر میں کونیکل بیفل کا استعمال ضروری ہے، اس سے گیس کے استعمال میں 25 فیصد تک کی بچت ہوگی لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جب سے کراچی میں ایس ایس جی سی نے رات کی گیس لوڈ شیڈنگ کا نظام متعارف کرایا ہے اس وقت سے گیس کے گیزر کا استعمال ختم ہو تا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا، وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ،مریم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا…

6 mins ago

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی واقعہ جھوٹا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں…

7 mins ago

ایس سی او کانفرنس میں 8دستاویزات پر دستخط، چین کو چیئر دینے کی حمایت، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ…

9 mins ago

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

32 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

43 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

45 mins ago