پنجاب

آئینی ترامیم؛ نواز، شہباز، فضل الرحمٰن اور بلاول کی اہم بیٹھک آج ہوگی


لاہور(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم کے معاملے پر نواز شریف، شہباز شریف، فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم بیٹھک آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے جاتی امرا میں آج رات دعوت کااہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔
حکومتی اتحاد مولانافضل الرحمٰن کے ساتھ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق رائے پید اکرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مولافضل الرحمٰن اور آزاد اراکین کو ساتھ ملاکر 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولافضل الرحمٰن اورآزاداراکین کو ساتھ ملاکرکل مجوزہ آئینی ترامیم منظوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس کل طلب کرلیے ہیں، جن میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں