کیا کمال فائدہ ہے ، گاڑی کی چابیاں فریج میں رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی آج سے ہی رکھنا شروع کر دیں گے
. کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے تو فریج کا استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ اپنی گاڑی کو جدید دور کے چوروں سے بچانے کیلئے بھی آپ فریج کی مدد حاصل کر سکتے ہیں . میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ’کی لیس (Keyless)‘ گاڑیوں کو چرانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کی ہے کہ وہ گھر کے قریب کھڑے ہوکر ایک ڈیوائس کی مدد سے چابی سے موصول ہونے والے سگنل کو ہیک کرتے ہیں اور پھر ایک ٹرانسمیٹر کی مدد سے گاڑی کے قریب کھڑے چور تک پہنچاتے ہیں، جس کے پاس موجود ٹرانسمیٹر سگنل موصول کرکے گاڑی کا لاک کھول دیتا ہے . آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟آٹو ماہرین نے ایسے چوروں کا علاج بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ گاڑی کی چابیوں کو فریج میں رکھ دیں تو ان سے نکلنے والے سگنل کو ہیک نہیں کیا جاسکتا . جی ہاں! یہ بات درست ہے، ایسی صورت میں کار چور چور کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ہیکنگ ڈیوائس کی مدد سے لاک کھولنے میں ناکام رہتے ہیں . آپ چابیوں کو فریج کی بجائے مائیکروویو میں بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی سگنل کو بلاک کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے . . .