خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس: سعودی وفد کی قیادت ولی عہد محمد بن سلمان کریں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کریں گے، مذکورہ مشترکہ اجلاس بدھ سے برسلز میں شروع ہورہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کا فیصلہ شاہ سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
یورپی یونین کے سینئر حکام نے گزشتہ روز ریاض میں ایک بریفنگ کا انعقاد کیا تاکہ 16 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والی خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی اجلاس کے بامقصد ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
خلیج تعاون کونسل یعنی جی سی سی اور یورپی یونین یعنی ای یو کے رہنما سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور عوام کے درمیان تعاون پر بات چیت کریں گے۔