پاکستانی اور بھارتی ڈراموں کے بجٹ میں کتنا فرق ہوتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہرین جبار پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ہدایت کارہ ہیں۔ انہوں نے 2 دہائیوں سے زیادہ کے اپنے اس سفر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے عمدہ ڈرامے ڈائریکٹ کیے۔
انہوں نے دام، دوراہا، دوبارہ پھر سے اور متاع جان کی بھی یدایتکاری کی جنہیں بیحد پسند کیا گیا۔
مہرین جبار ہم ٹی وی پر ڈرامہ نادان کے ساتھ ایک بار پھر واپس آئی ہیں۔ وہ جلد ہی ایک بڑا ڈرامہ بنانے کی بھی منتظر ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اگلے سال اس پر کام شروع کر دیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈرامے کس طرح بیرون ملک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ ہندوستان سے آنے والے شوز سے کس طرح مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سیکرڈ گیمز کے میگا ہٹ ہونے کے بعد یہ سیریز بنانا شروع کیں۔
مہرین جبار نے بتایا کہ پاکستان اور ہندوستان میں بجٹ کس طرح مختلف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم محدود بجٹ میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہندوستان میں تقریباً 10 لاکھ ڈالر میں ایک قسط بنائی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں ایک قسط 30 لاکھ روپے میں بنتی ہے۔