صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے بلایا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پیش کیے جانے سے قبل آئینی ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی . دوسری جانب مختلف جماعتوں نے اپنے اپنے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے . واضح رہے کہ حکومت کو آئینی ترمیم پاس کرانے کے لیے قومی اسمبلی میں 224 جبکہ سینیٹ میں 63 ارکان کی حمایت درکار ہے . اس سے قبل جمعیت علما اسلام اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے، اور اس وقت رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم سیاسی شخصیات کی ملاقات جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی مسودے پر اتفاق کرلے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پہلے قومی اسمبلی کے بجائے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے کل سہ پہر 3 بجے ہونے والے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے .
متعلقہ خبریں