پنجگور، صابر نور اور عابد نور کی عدم بازیابی کےخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور سے گزشتہ روز دو بھائیوں صابر نور اور عابد نور کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کی شدید احتجاج جاوید چوک سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک احتجاج ریلی اور دھرنا دونوں بھائیوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ لاپتہ عابد نور آور صابر نور کی بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے گزشتہ روز 30 ستمبر کو دو بھائیوں صابر نور اور عابد نور کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلاف لواحقین اور خاندان کے دوسرے لوگوں نے جمعیت علما اسلام اور حق دو تحریک سے ملکر جاوید چوک سے ایک ریلی نکالی ریلی شاہراہوں سے گزرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا اور لاپتہ صابر نور اور عابد نور کی بازیابی تک ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ریلی میں بچے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عابد نور آور صابر نور کی بازیابی کیلئے نعرہ بازی کیا۔ دھرنے سے جمعیت علما اسلام پنجگور کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر گہرام شریف حق دو تحریک پنجگور کے چیئرمین ملا فرھاد بلوچ سعود بلوچ ملک میران بانک نجمہ زھیب بلوچ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کی جبری لاپتہ کرنا سراسر زیاتی اور انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ہم ایک ایسے ریاست میں رہتے جیسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہاں جاتا ہے اس ملک کے ایک آئین س دستور قائم ہے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسلک کے قوانین کے تحت انھیں سزا دی جاتی ہے مگر افسوس اس ملک میں بلوچوں کے ساتھ انتہائی بہترین سلوک کرکے بغیر کسی وجہ زندان اور ٹارچر سیل میں رکھا جاتا ہے ہم اس ملک کے آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں لیکن موجودہ ریاست بلوچوں کے ساتھ ظلم و جبر کی انتہا کرکے ہمیں دور کیا جاتا ہے مقررین نے صابر نور اور عابد نور کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا