ہم سب مل کر بلوچستان کا روشن مستقبل بنائیں گے، جمال رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آج ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہم نے بلوچستان کی یوتھ پالیسی سمیت سریاب میں اہم سیاسی معاملات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔مجھے وفاقی اور صوبائی تعاون کے ذریعے سریاب میں پبلک پارک اور کمرشل زون کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، اور ہمیں ان کی شکایات کا ازالہ کرنا چاہیے تاکہ انتہا پسند عناصر کے استحصال کو روکا جا سکے۔ ہم سب مل کر بلوچستان کا روشن مستقبل بنائیں گے۔