نوکنڈی، لیویز اہلکاروں کے پیسے وصول کرنے کی ویڈیو وائرل، دو اہلکار معطل
چاغی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی لیویز اہلکاروں کی بھتہ خوری ویڈیو وائرل دو اہلکار معطل تفصیلات کے مطابق تحصیل نوکنڈی کے علاقے کے اہلکاروں کے بھتہ خوری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے لیویز اہلکار گاڑیوں سے پیسے وصول کررہے ہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی نے نوٹس لیکر دونوں اہلکاروں کع معطل کرکے تفتیش شروع کردی انتظامیہ ذرائع کے مطابق لیویز فورس کے انٹیلیجنس اہلکاروں نے بھتہ خوری کے ویڈیو بنایا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل نوکنڈی کے دو اہلکاروں کمال الدین، اور عبد الرشید کو معطل کردیا اور ویڈیو بنانے والے اہلکاروں کے لیئے نغد انعام کا اعلان کردیا ضلع انتظامیہ کسی بھی اہلکار کو بھتہ خوری کی اجازت نہیں دیگی کسی بھی اہلکار کو بھتہ خوری یا ناجائز کسی کو تنگ کرنے میں پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔