آئین کی متنازع ترمیم پر بڑوں کا اتفاق نہیں مک مکا ہوا، لیاقت بلوچ
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین کی متنازع ترمیم پر بڑوں کا اتفاق نہیں مک مکا ہوا ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں سے بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بدنیتی پر مبنی ہارس ٹریڈنگ کے ساتھ آئینی ترمیم سیاسی عدم استحکام کو گھمبیر کر دے گی۔ ایس سی او کانفرنس کی آڑ میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت سے تعلقات کی بحالی منظور نہیں ہے۔