کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم، پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں ہفتے کو گرمی کا پارہ 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے .

آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کل کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے . صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے . صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے . . .

متعلقہ خبریں