سعودی عرب میں پاکستانی خاتون گرفتار، حیران کن انکشاف
جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہےجس دوران گرفتار کی گئی خواتین میں پاکستانی بھی شامل ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کی مختلف دکانوں، مالز اور کار پارکنگ سے متعدد گداگر خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ان گرفتار گداگروں میں یمنی اور پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گداگروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔