ان کے نمبرز پورے نہیں، لوگوں کو ایک ارب تک کی آفردی جارہی ہے، عمر ایوب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کیے جارہے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کررہے ہیں۔ اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا۔ میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ مقداد علی خان اس وقت لاپتا ہیں۔