حکومت کو فی لیٹر پٹرول کی لاگت کتنی آ رہی ہے اور اس پر کتنے روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں ؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے آج صبح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 سے زائد کا اضافہ کر دیاہے جس پر عائد ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول پر 25 روپے 22 پیسے فی لیٹر ٹیکس ، ڈیوٹیز ، مارجن اور لیوی عائد ہے ، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس فی لیٹر 67 پیسے بڑھا دیاہے جو کہ بڑھا کر 8 روپے 82 پیسے کر دیا گیاہے ۔پٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر عائد ہے ۔ حکومت کو فی لیٹر پٹرول کی لاگت 112 روپے 57 پیسے ہے اور عوام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ پٹرول پر تین روپے 91 پیسے فی لیٹر ڈیلر کمیشن ، مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 2 روپے 97 پیسے اور فریٹ 3 روپے 90 پیسے فی لیٹر عائد ہے ۔
یاد رہے کہ آج سے پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔