معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا۔
معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ہی ہیکر کی جانب سے واٹس ایپ پر میسج کرکے وکلا، صحافیوں اور دیگر افراد سے لاکھوں روپےکا تقاضا کیا جا رہا ہے۔
ہیکر کی جانب سے جن افراد کو پیسوں کی لیے میسجز کیے گئے ہیں انہیں رقم دوسرے روز واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے۔
اس بارے میں یاسین آزاد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکر مجھے بدنام کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ یہ میسجز پاکستان بھر میں میرےدوستوں کو کیےجارہےہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میسج دیکھ کر بہت سے دوستوں نے رابطہ کیا ہے۔ میری تمام احباب سے درخواست ہے کہ کوئی بھی ان پیغامات کا جواب نہ دے۔