2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار افراد کو بیرون ملک ملازمتیں فراہم کی گئیں . قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ 2 سالوں میں 19 لاکھ 25 ہزار نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے بیرو آف امیگریشن میں رجسٹریشن کروائی تھی .

انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار سے زائد افراد کو بیرون ملک ملازمت فراہم کی گئی . ان کا کہنا تھا کہ 2 سال کے دوران بیورو آف امیگریشن کے ذریعے 3 ہزار 924 افراد جنوبی کوریا ملازمت کے لیے گئے . کویت 2367، سعودی عرب 639، جاپان 100، قطر 28 اور لیبیا 4 افراد بیورو آف امیگریشن کے ذریعے ملازمت کے لیے گئے . واضح رہے کہ پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں بیرون ملک منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جن کی ایک بڑی تعداد آئی ٹی اور میڈیکل سیکٹرز سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں سافٹ وئیر انجینیئرز، آئی ٹی انجینیئرز، نرسز اور فارماسسٹس شامل ہیں . اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 میں ملک چھوڑجانے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ تھی . . .

متعلقہ خبریں