صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے نجی ٹیلی وژن چینل پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
اس حوالے سے ایک انسٹاگرام لائیو سیشن دوران صائمہ بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے مجھے کسی معاوضے کی پیشکش نہیں کی، انہوں نے مجھے بغیر معاوضے کے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک پروموشنل شو تھا لیکن میرا کنٹریکٹ فائنل کے دن تک تھا، میں نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی اور دل و جان سے کام کیا، جو ایوارڈ نہیں لینا چاہیے تھا میں نے وہ بھی وصول کرلیا ہے۔
صائمہ بلوچ نے کہا کہ اب اگر انہوں نے شو پر بلایا ہے تو آپ کا کیا جاتا ہے، آپ اتنے امیر ہیں، آپ کا اتنا بڑا چینل ہے، تو کیا مجھے میرے وقت کا معاوضہ نہیں دیں گے، وقت پیسہ ہے، وہ فری میں بلا رہے تھے اسی لیے میں شو میں نہیں گئی۔
واضح رہے کہ صائمہ بلوچ مشہور فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اور ٹیلی وژن شو ’تماشا‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔