سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا،اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
آئینی ترمیمی بل پیش کرنا آج کےایجنڈے میں شامل نہیں ہے،سینیٹ اجلاس میں تین کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوں گی،ایمل ولی خان کا بلوچستان یونیورسٹی میں بھوک ہڑتال اورتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔
اعظم نذیرتارڑ کی صدر مملکت کے دونوں ایوانوں سےخطاب پر شکریہ کی تحریک پربحث ایجنڈے کا حصہ ہے۔