“پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے” گمبھیر کا عاقب سے سوال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کیساتھ ہونے والی گفتگو منظر عام پر لے آئے۔
سابق کرکٹر و قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے موجود ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔
گمبھیر نے مجھ سے پوچھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کے باوجود کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ پاکستان کی گرتی ہوئی کارکردگی سے پاک بھارت میچز کا جنون کم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاک بھارت ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتی ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی ہوم اور آوے میچز میں کارکردگی نہایتی غیر تسلی پخش رہی ہے۔
پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہونا پڑا جبکہ بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار گرین شرٹس کو کلین سوئپ کیا۔