کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں .
آج شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہے گی، کل اور پرسوں ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی .
پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے .