وفاقی کابینہ کااجلاس بغیرکارروائی کےختم،کل دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہو گیا، ارکان کل صبح ساڑھے نوبجے پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی، البتہ اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ختم ہو گیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے نو بجے دوبارہ ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائےگی۔