محمد عامر قومی ٹیم کے پیچھے پیچھے دبئی کیلئے روانہ

لاہور (قدرت روزنامہ)فاسٹ بائولر محمد عامر بھی قومی ٹیم کے پیچھے پیچھے دبئی روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ عامر نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوگئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے، محمد عامر کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز 2010ء کی غلطی کو جواز بناکر پر مجھ پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں ۔
بعد ازاں کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پی سی بی نے آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جون 2021ء میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں۔

اب محمد عامر نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وہ دبئی جارہے ہیں۔

فاسٹ بولر نے دبئی جانے کی وجہ اپنے ٹویٹ میں نہیں بتائی ہے لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

46 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

58 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago