’الیکشن کمیشن کو دھمکیوں، ناشائستہ زبان سے ڈرایا نہیں جاسکتا‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے نام لیے بغیر ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اخلاق سے گری ہوئی باتوں پر کڑی تنقید کرے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارہ گالی گفتار کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔
جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک رکن پارلیمنٹ اور خود کو لیڈر و آئینی ماہر تصور کرنے والے عمر رسیدہ صاحب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے جو ان کو زیب نہیں دیتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اس قسم کی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہو گا۔ تاہم کمیشن اسی زبان میں جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا اور آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔