پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے تمام بجلی صارفین کے زمے واجب الادا بجلی…

21 mins ago

آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آنے…

31 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ…

33 mins ago

دانت نکالتے وقت بچے کو ہونے والی تکلیف سے نجات کے لیےیہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

تکلیف اور درد سے وہ چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے…

43 mins ago

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے 35 کروڑ روپے میں مصنوعی بارش کا فیصلہ

محکمہ موسمیات اور ماحولیات اس سلسلے میں کردارادا کررہے ہیں لاہور (قدرت روزنامہ)اسموگ کی روک…

1 hour ago

آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی، مزید مشاورت کریں گے، بیرسٹر گوہر

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے…

1 hour ago