وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ رات بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس رات کو طلب کیا گیا تھا تاہم اس میں بھی مسودے کی منظوری نہیں دی جاسکی تھی۔کابینہ کا اجلاس ہفتے کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا تاہم اجلاس کے وقت میں تبدیلی کرکے اسے 12 بجے کردیا گیا لیکن 12 بجے بھی اجلاس شروع نہ ہوا اور اجلاس کے وقت میں دوسری مرتبہ تبدیلی کرکے اسے 2 بجے کردیا گیا۔کابینہ کا اجلاس 2 بجے بھی شروع نہ ہوا اور اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں گے جہاں وہ ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے کے بجائے دوپہر ساڑھے 12 بجے ہو گا اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پھر ہوگا۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، ملاقات کے دوران نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔اس کے علاوہ بیرسٹرگوہر، حامد خان اور بیرسٹرعلی ظفر پر مشتمل پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا کے گھر پہنچا تھا۔

Recent Posts

عمران خان نے امید ظاہر کی ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران…

4 mins ago

بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے تمام بجلی صارفین کے زمے واجب الادا بجلی…

28 mins ago

آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آنے…

39 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ…

40 mins ago

دانت نکالتے وقت بچے کو ہونے والی تکلیف سے نجات کے لیےیہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

تکلیف اور درد سے وہ چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے…

50 mins ago

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے 35 کروڑ روپے میں مصنوعی بارش کا فیصلہ

محکمہ موسمیات اور ماحولیات اس سلسلے میں کردارادا کررہے ہیں لاہور (قدرت روزنامہ)اسموگ کی روک…

1 hour ago