مریم نواز کا اٹک، بہاولنگر اور لودھراں میں خواتین وکلاءکیلئے بار رومز، ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خواتین وکلاءکے لئے بار رومز اور ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔
خواتین وکلاءنے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے، خواتین وکلاءکے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے تمام بجلی صارفین کے زمے واجب الادا بجلی…

14 mins ago

آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آنے…

25 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ…

27 mins ago

دانت نکالتے وقت بچے کو ہونے والی تکلیف سے نجات کے لیےیہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

تکلیف اور درد سے وہ چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے…

37 mins ago

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے 35 کروڑ روپے میں مصنوعی بارش کا فیصلہ

محکمہ موسمیات اور ماحولیات اس سلسلے میں کردارادا کررہے ہیں لاہور (قدرت روزنامہ)اسموگ کی روک…

1 hour ago

آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی، مزید مشاورت کریں گے، بیرسٹر گوہر

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے…

1 hour ago