سندھ ہائیکورٹ؛ سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کیلیے حلف نامے کی شرط معطل


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے لیے حلف نامے کی شرط معطل کردی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس کے ریٹرنز فائل کرنے کے لیے حلف نامے کی شرط پر تاجر کمیونٹی نے ایف بی آر نوٹی فکیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک حلف نامے کی شرط معطل کردی۔
عدالت نے ایف بی آر، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں نے اسد اشفاق تولہ و دیگر کے توسط سے متعدد درخواستیں دائر کیں، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ کمشنرز کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ حلف نامے کی شرط سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔ درخواست گزاروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سپلائرز کی کارروائیوں کی توثیق کریں۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہایف بی آر نے 17 اکتوبر کو ستمبر کے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ داخل کرنے کی شرط نافذ کردی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ ریکارڈ کا حصہ بنالیا اور ہدایت کی کہ ایف بی آر یقینی بنائے کہ ستمبر 2024 کے لیے سیلز ٹیکس گوشوارے حلف نامے کے بغیر جمع ہوں۔

Recent Posts

عمران خان نے امید ظاہر کی ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران…

3 mins ago

بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے تمام بجلی صارفین کے زمے واجب الادا بجلی…

26 mins ago

آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آنے…

37 mins ago

نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ…

39 mins ago

دانت نکالتے وقت بچے کو ہونے والی تکلیف سے نجات کے لیےیہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

تکلیف اور درد سے وہ چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے…

49 mins ago

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے 35 کروڑ روپے میں مصنوعی بارش کا فیصلہ

محکمہ موسمیات اور ماحولیات اس سلسلے میں کردارادا کررہے ہیں لاہور (قدرت روزنامہ)اسموگ کی روک…

1 hour ago