ملکی ماحول ٹھیک ہے اور ساری چیزیں سیٹلڈ ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کا ماحول ٹھیک اور ساری چیزیںسیٹلڈ ہیں،بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے،ہمارے عظیم ادارے کے بدخواہ اور جمہوریت جنہیں ایک آنکھ نہیں بھاتی وہ ناکام ہوں گے۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز کہہ چکا ہوں کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے، تمام معاملات حل ہیں اور جب بھی ایسا وقت آتا ہے تو بعض لوگ پاکستان کے حساس

ترین ادارے جو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے جمعہ تک تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور عظیم اداروں کا برا چاہنے والے طرح طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی لہر پوری دنیا میں چلی ہے اور عالمی سطح پر تیل، خوردنی تیل اور گندم کا بحران آیا ہے جس سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں، کوئی حکمراں نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کے خواہاں ہیں اور اس کی ترقی، امن و استحکام کیلئے ہماری دعائیں ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کرے، ہم دنیا کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمیں طالبان حکومت کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے تحت رواں سال 100 مساجد میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے، کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی محفل میلاد میں وزیر اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے، راولپنڈی میں تاریخی جلوس نکلے گا۔

Recent Posts

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

4 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

27 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

29 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

32 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

47 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 hour ago