سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کی السلام وعلیکم کہنےکی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسکاٹ لینڈ کے دورے کے بعد واپس سعودی عرب پہنچ گئے۔
رونالڈو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے واپس آنےکی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود افرادکو السلام وعلیکم کہہ رہے ہیں۔
خیال رہےکہ 39 سالہ فٹبالر گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ روانہ ہوئے تھے جہاں پرتگال اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے میچ تھا۔
خیال رہےکہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔
واضح رہے کہ پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ارجنٹینا کے لیونل میسی کا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 842 گول کیے۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر برازیلین فٹبال لیجنڈ آنجہانی پیلے کا ہے جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 765 گول کیے۔