عمران خان نے ملاقات کے لیے آنے والی قیادت کو کھری کھری کیوں سنائیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنا دیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 5 رکنی وفد بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گیا تو عمران خان نے وفد کو کھری کھری سنا دی اورغصے کا اظہار کیا، پی ٹی آئی وفد آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔
عمران خان نے وفد پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے میرے لیے کیا کیا، میں نے آپ کو احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او سمٹ پر احتجاج کرنا ہے، لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے آپ احتجاج کی پالیسی اپنائیں، ایس سی او کے دوران احتجاج ہوتا تو شاہد میں جیل سے باہر آجاتا، میں نے آپ کو مجھے جیل سے نکلالنے کا پلان دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا، اب مجھے بتائیں کہ میں جیل سے باہر کیسے آؤں گا۔
عمران خان غصے کی حالت میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، کہا کہ آپ کو جو منصوبہ دیا اتھا اس پر عمل نہیں کیا، اب میرے پاس کیا لینے آئے ہو، اب جو ہورہا ہے وہ تو ہوگا۔
بیرسٹرگوہر کی تردید
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے ایسی کسی بھی خبر کی تردید کردی ہے، جس کے مطابق انہیں یا ان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے کسی بھی رکن کوبانی پی ٹی آئی کی سرزنش کا سامناکرنا پڑا۔