اسلام آباد

پی ٹی آئی کے کون سے 2 سینیٹرآئینی ترمیم کی حمایت کر رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ان کے 2 سینیٹرز 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے جا رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز محمود خان اچکزئی سے ملاقات سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی پارٹی کے اندر مشاورت جاری ہے، ہماری بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مشاور ابھی مکمل نہیں ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2 سینیٹرزرقا تیمور اورفیصل سلیم 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے جا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے کہا کہ لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت کے لیے شرمناک ہے، جے یو آئی کا اپنا مؤقف ہے اور ہمارا اپنا مؤقف ہے۔ ہمارا مؤقف تھا کہ یہ فارم 47 والی حکومت آئین میں ترمیم نہیں کر سکتی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے کسی چیز کی مخالفت نہیں کی، ہم کہہ رہے ہیں کہ اس آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں