بارڈر ٹریڈز پرقبضہ کرنے کے بعد تیس لاکھ افرادبے روزگارہوئے ہیں، مولاناہدایت الرحمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ چمن سے لیکر تفتان ،گوادر،تربت بارڈرزکھولنے کیلئے حکومت ومقتدرقوتوں کو اخلاص ونیک نیتی سے کام کرنا چاہیے بلوچستان کوترقی ،روزگار دینے کے بجائے نوجوانوں تاجروں کو بے روزگار کیے جارہے ہیں ۔مقتدر قوتوں سیکورٹی فورسز کا بارڈر ٹریڈز پرقبضہ کرنے کے بعد تیس لاکھ افرادبے روزگارہوئے ہیں ایکپیکس کمیٹی کو بلوچستان کی بے روزگاری ،غربت اوربدامنی نظر نہیں آرہی بدعنوانی میں ملک وقوم کے کروڑوں اربوں ضائع ہورہے مگر بدعنوانی منشیات پر پابندی کے بجائے بارڈر ٹریڈ پر پابندی لگادی گئی غیر قانونی اسمگلنگ میں حکومتی ادارے ملوث ہیں جماعت اسلامی نے چمن ،تربت ،گوادر سمیت بلوچستان بارڈرزبند کرنے کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلوچستان کے عوام نوجوان تاجر کے پاس کوئی روزگار کاروبار نہیں صرف بارڈرٹریڈ ہے وہ بھی حکمرانوں کو اچھا نہیں لگ رہا حکمرانوں مقتدر قوتوںکو سرحدی تجار ت کے بجائے منشیات غیر قانونی اسمگلنگ ،چیک پوسٹوں وبارڈرزپر عوام تاجروں سے بھتہ وغنڈہ ٹیکس لینے پر پابندی لگانی چاہیے ۔پاسپورٹ مسئلہ ،چمن بارڈر مسائل کے حوالے سے پارلیمان سمیت ہر فورم پر چمن کے عوام کیساتھ ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ چمن کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نائب امیر صوبہ مولاناعبدالکبیر شاکر ،امیر ضلع قاری امداداللہ ،ڈاکٹر بسم اللہ رودی ،قاری عطا اللہ مسلم ،مولانا عبدالحمید منصوری ،مولانا مصطفے آغاجان ودیگر ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چمن تجارتی سرحدی تاریخی شہرمگر حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ویران ہوگیا ہے چمن کے شہریوں کو کاروبار وتجارت سے محروم کرنے کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتاہے چمن سے منتخب ہونے والوں نے منہ کو تالے لگادیے ہیں گوادرسے منتخب مولانا ہدایت الرحمان چمن بارڈربندش وپاسپورٹ مسئلے پر اسمبلی میں بھر پور آوازاٹھارہے ہیں جس پر چمن کے عوام مولاناکے شکر گزارہیں چمن بارڈرسے غیر قانونی تجارت منشیات واسلحہ کسی صورت ہونے نہیں دیں گے جبکہ قانونی تجارت ،قریبی مقامی افراد وتاجروں کی دوطرفہ آمدورفت میں غیر ضروری غیر قانونی رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا چمن پرلت سے حکمرانوں نے بار باروعدوں کے باوجودمیڈیا کے سامنے آکر دھوکہ کیا گیا چمن پاک افغان سرحدی تجارتی شہر ہے اس شہر میں باب دوستی سے دشمنی پھیلانا عوام کیساتھ دشمنی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاجماعت اسلامی نے بلوچستان کے تمام علاقوں میں ممبر سازی شروع کیا ہے عوام الناس نوجوان جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں چمن قلعہ عبداللہ میں جماعت اسلامی کی فعالیت سے انشا اللہ مسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی نوجوانوں عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کریں ۔