بلوچستان میں اے سی، ڈی سی ریٹائرڈ کیپٹن ہیں ، بتایا جائے کہ صوبےمیں پنجاب کے کتنے افسران تعینات ہیں،عمر فاروق کاسی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نواب عمر فاروق کاسی نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اس کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو ایوان بالا بلا کر ہمیں بریفنگ دینی چاہیے اور سوالات جواب کا بھی سیشن ہونا چاہیے کچلاک میں نصر الدین کاکڑ کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ آف پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے لوگوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے امن وامان اور دیگر مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک دن سینیٹ اجلاس میں آکر بریفنگ دینا چاہیے اور سوالات جوبات کا بھی سیشن ہونا چاہیے جس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی سے اتفاق کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایک دن سینیٹ اراکین کو امن وامان پر بریفنگ دینا چاہیے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں کہ کچلاک بلوچستان میں کہا ہے اور بلوچستان میں سارے ڈپٹی کمشنر ز اور کمشنر ز ریٹائرڈ کیپٹن ہیں جو کہ سارے پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں بلوچستان کے مقامی افسران کو موقع دیا جائے کیونکہ بلوچستان کے روایات اور علاقوں بخوبی جانتے ہیں ، بریفنگ میں بتایا جائے کے بتایا جائے کہ بلوچستان میں پنجاب کےکتنے افسران تعینات ہیں۔