دلجیت دوسانجھ بل بورڈ کینیڈا کے کور پر جگہ بنانے والے پہلے فنکار بن گئے


ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ وہ بل بورڈ کینیڈا کے افتتاحی پرنٹ ایڈیشن کے کور پر آنے والے پہلے فنکار بن گئے ہیں۔
اس خصوصی ایڈیشن میں دلجیت کی مشہور ‘دل-لومیناٹی’ ٹور کی خصوصی تصاویر اور پردے کے پیچھے کی کہانیاں شامل کی گئی ہیں، جس نے شمالی امریکہ سمیت دنیا بھر میں مداحوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
یہ پرنٹ ایڈیشن انفرادی طور پر یا باکس سیٹ کے طور پر دستیاب ہوگا، جس میں چار مختلف کورز شامل ہوں گے، اور ایک خصوصی سرپرائز ایڈیشن عالمی بل بورڈ منصوبے کے تحت دسمبر میں جاری کیا جائے گا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Billboard Canada (@billboardca)

حالیہ خبروں کے مطابق، دلجیت دوسانجھ نے اپنی کامیاب ٹور سے حیران کن 28 ملین ڈالر کمائے، جو مئی سے جولائی تک امریکہ کے مختلف شہروں میں جاری رہا۔ اس ٹور کے دوران ٹکٹوں کی قیمتیں 55,000 سے 64,000 ڈالرز تک پہنچ گئیں، اور کچھ شائقین نے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں پر بھی ٹکٹیں خریدیں۔
دلجیت دوسانجھ کی مینیجر کے مطابق، ان کے کنسرٹس کی زبردست کامیابی ان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے، اور اب یورپ اور برطانیہ میں ان کے آئندہ شوز کے لیے ٹکٹیں چند سیکنڈز میں فروخت ہو چکی ہیں۔