قومی اسمبلی کا اجلاس: میاں نواز شریف نے ایوان کو کون سا شعر سنا کر ممبران سے داد حاصل کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے پہلے اٹھ کر ممبران اسمبلی کو شعر سنایا . خواجہ آصف کی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں یہ شعر خواجہ آصف کو پڑھنے کے لیے دینا چاہتا تھا لیکن انہوں نے فوری تقریر ہی ختم کر دی اس لیے خود ہی عرض کرنا چاہوں گا .

انہوں نے کہا کہ جو دکھ ہم نے عدلیہ سے اٹھائے ہیں تو ان کے کردار پر ایک شعر ہے: ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا جب میں جیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا ہی نہیں جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا میاں نواز شریف نے شعر مکمل کیا تو ایوان میں موجود ممبران نے ڈسک بجا کر میاں نواز شریف کو داد دی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ آپ کو شعر میں’ تو‘ کا لفظ نہیں پڑنا چاہیے تھا . . .

متعلقہ خبریں