پی ٹی آئی کے ’باغی سینیٹرز‘ کیوں نہیں پہنچے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ آف پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کے بعد آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے ڈویژن کا عمل شروع کیا تو ’بل‘ کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف سینیٹر ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم ایوان میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ہی نہیں جن پر تحریک انصاف نے پارٹی سے غداری کا الزام عائد کیا تھا۔
گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی طرف ہیں۔